کھیل

میں ابھی ٹی ٹوئنٹی سے سبکدوش نہیں ہورہا ہوں:روہت

روہت کے نام کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں چار سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں ہیں۔ نہ صرف بین الاقوامی بلکہ آئی پی ایل میں بھی روہت 20 اوور کی کرکٹ میں بیاٹ سے خوب دھوم مچاتے ہیں۔

ممبئی: گذشتہ چند ٹی 20 سیریز میں روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کا نام ٹیم میں نہیں دیکھا گیا۔ ٹیم کی کمان بھی مسلسل ہاردک پانڈیا کو سونپی جارہی ہے۔ اب یہ قیاس آرائیاں بھی کی جارہی ہیں کہ ہندوستانی سلیکٹرز اب کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ یعنی ٹی ٹوئنٹی میں کوہلی اور روہت سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: ہاردک پانڈیا
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
جسپریت بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس
ڈراویڈ کا اضافی 2.5 کروڑ روپئے بونس لینے سے انکار
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی

 یہی وجہ ہے کہ ہر دورے پر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا جاتا ہے۔ تاہم کپتان روہت نے ابھی تک اس فارمیٹ کو الوداع کہنے کا کوئی موڈ نہیں بنایا ہے۔ روہت شرما نے واضح کیاہے کہ وہ آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

 امریکہ میں ایک تقریب کے دوران ہندوستانی کپتان نے کہاکہ امریکہ آنے کی صرف اور صرف تفریح کرنے کے علاوہ ایک اور وجہ بھی ہے، جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ ورلڈکپ آنے والا ہے۔ جون 2024 کے مہینے میں یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہونے والا ہے۔

 اس لیے مجھے لگتاہے کہ ہر کوئی پرجوش ہوگا اور ہم اس کے منتظر ہیں۔ روہت شرما کو کرکٹ کا مختصر فارمیٹ پسند ہے۔ ہٹ مین نے ہندوستان کیلئے 148 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں اور اس دوران ان کے بیاٹ نے 139 کے اسٹرائیک ریٹ سے 3,853 رنز بنائے ہیں۔

روہت کے نام کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں چار سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں ہیں۔ نہ صرف بین الاقوامی بلکہ آئی پی ایل میں بھی روہت 20 اوور کی کرکٹ میں بیاٹ سے خوب دھوم مچاتے ہیں۔

 اپنی کپتانی میں روہت نے ممبئی انڈینس کو پانچ بار چمپئن بنایا ہے۔ روہت شرما اور ویراٹ کوہلی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جارہی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں آرام دیا گیاہے۔

اس سے قبل دونوں تجربہ کار بلے بازوں کو ونڈے سیریز کے آخری دو میچ بھی کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا گیاتھا۔ روہت اور کوہلی کو بھی آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شامل نہیں کیاگیا ہے۔

a3w
a3w