کھیل

ایشیاء کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان

ایشیائی کرکٹ کی عظیم جنگ یعنی ایشیا کپ 30 اگست سے کھیلا جانا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس ٹورنامنٹ کیلئے آج ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔

نئی دہلی: ایشیائی کرکٹ کی عظیم جنگ یعنی ایشیا کپ 30 اگست سے کھیلا جانا ہے۔ بی سی سی آئی نے اس ٹورنامنٹ کیلئے آج ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تمیم اقبال بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
زخمی کے ایل راہول آئی پی ایل سے باہر
دوہری مہارت کے کھلاڑی
سری لنکا کی ورلڈکپ میں پہلی کامیابی

بی سی سی آئی نے 2023 ایشیا کپ کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ سینئر لیگ اسپنر یوزویندر چہل، وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر عمران ملک کو 2023 کے ایشیا کپ کیلئے ہندوستان کے 17 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا ہے۔ تاہم سیمسن بیک اپ وکٹ کیپر کے طورپر ٹیم کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہول اور شریاس ایئر کی روہت شرما کی قیادت والی ٹیم انڈیا میں واپسی ہوئی ہے۔ کے ایل راہول اور شریاس ایئر چوٹ سے جدوجہد کررہے تھے۔ لیکن اب دونوں کھلاڑی مکمل طورپر فٹ ہیں۔

کے ایل راہول کو آخری بار آئی پی ایل 2023 سیزن کے دوران میدان میں دیکھا گیا تھا۔ کے ایل راہول رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف کھیلے گئے میاچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ جس کے بعد وہ پورے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکے۔ کے ایل راہول اور شریاس ایئر کی واپسی سے ٹیم انڈیا کا مڈل آرڈر کافی مضبوط نظر آرہا ہے۔

اس کے علاوہ بائیں ہاتھ کے نوجوان بلے باز تلک ورما کو بھی پہلی مرتبہ ونڈے ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ تلک ورما اس وقت آئرلینڈ کے خلاف کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ سلکٹرس نے فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور تجربہ کار اوپنر شکھر دھون کو بھی نذر انداز کردیا۔

آئرلینڈ سیریز میں اپنی فام اور فٹنس ثابت کرنے والے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ بمراہ آئرلینڈ کے خلاف 2 میاچس میں چار وکٹ لے چکے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولر پرسدھ کرشنا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کرشنا بھی جسپریت بمراہ کی طرح فٹنس مسائل پر قابو پاکر ٹیم میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوئے۔ وہ ان دنوں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 2 ستمبر کو رویاتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کھیلا جانا ہے۔ ہندوستانی اسکواڈ اس طرح ہے۔ روہت شرما (کپتان)، شبمان گل، ویراٹ کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ایشان کشن (ریزرو وکٹ کیپر)، ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، محمد سراج، کلدیپ یادو‘ پرسدھ کرشنا۔

a3w
a3w