انٹرٹینمنٹ

شیطان نے مجھے کب بے پردہ کردیا پتہ ہی نہیں چلا تھا، ثنا خان ماضی یاد کرکے رو پڑیں  (ویڈیو دیکھیں)

ثنا خان نے بتایا کہ ریئلٹی شو "بگ باس" کے بعد انہوں نے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا، جس کے بعد ان کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آئی اور انہیں احساس ہوا کہ وہ غلط راستے پر تھیں۔

مہاراشٹرا: بالی ووڈ انڈسٹری کو اسلام کے لیے خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے ایک تازہ انٹرویو میں اپنے ماضی کے بارے میں دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ ثناء خان نے بتایا کہ شوبز کی دنیا میں رہتے ہوئے انہیں یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ شیطان نے انہیں بے پردہ کر دیا تھا، اور وہ جسم کی نمائش کو آزادی اور جدت سمجھنے لگی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اسلام کی سربلندی کے لئے علماء کرام، مشائخ عِظام کی متحدہ جدوجہد ضروری: امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد صاحب
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
عورت کا حق میراث اور اسلام
مہر کی کم سے کم مقدار
زیمرس ادبی فورم کے زیر اہتمام ”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سمینار

ثناء خان نے اشکبار ہو کر کہا کہ شوبز کی دنیا میں ان کے لباس آہستہ آہستہ تبدیل ہوتے چلے گئے اور ان کی سادگی ختم ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ریئلٹی شو "بگ باس” کے بعد انہوں نے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھنا شروع کیا، جس کے بعد ان کی زندگی میں ایک بڑی تبدیلی آئی اور انہیں احساس ہوا کہ وہ غلط راستے پر تھیں۔

ثناء خان نے مزید کہا کہ ان کے شوہر مفتی انس سید ان کے لیے ایک نعمت ہیں، اور ان کے بغیر ان کی زندگی کا یہ سفر اتنا آسان نہ ہوتا۔ 2020 میں ثناء خان نے بالی وڈ کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھا اور اگلے برس مفتی انس سے شادی کی تھی۔ پچھلے سال ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس سے ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں۔

ثناء خان نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر سے پہلی بار اس وقت ملی تھیں جب وہ زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی تھیں۔ وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں اور خودکشی کے خیالات ان کے ذہن میں آ رہے تھے۔ ان کے مطابق، ان کے شوہر نے انہیں اس مشکل وقت میں سہارا دیا اور زندگی کا نیا مقصد فراہم کیا۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں ثناء خان کی جذباتی کہانی کو سن کر لوگ ان کی ہمت اور ایمان کی مضبوطی کی تعریف کر رہے ہیں۔

a3w
a3w