بستر پر جاتے ہی 30 سیکنڈ کے اندر گہری نیند سوجاتا ہوں: نریندر مودی
اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ بستر پر لیٹتے ہی 30 سیکنڈ کے اندر گہری نیند سو جاتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو اسکرین ٹائم سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس چیز سے نیند میں خلل پڑتا ہے۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ بستر پر لیٹتے ہی 30 سیکنڈ کے اندر گہری نیند سو جاتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو اسکرین ٹائم سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس چیز سے نیند میں خلل پڑتا ہے۔
بھارت منڈپم میں ‘پریکشا پہ چرچا’ کے ساتویں ایڈیشن کے دوران طلباء، والدین اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسکرین پر گزارا جانے والا وقت سونے کے وقت کو کھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متوازن طرز زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ہر چیز کی زیادتی سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک صحت مند جسم ایک صحت مند دماغ کے لئے بہت ضروری ہے اور اس کے لئے کچھ معمولات کی ضرورت ہوتی ہے، سورج کی روشنی میں وقت گزارنا اور باقاعدہ اور مکمل نیند لینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکرین ٹائم جیسی عادات نیند کے مطلوبہ وقت کو کھا رہی ہیں جس پر جدید ہیلتھ سائنس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مودی نے کہا کہ میں نے بستر پر لیٹنے کے اندرون 30 سیکنڈ گہری نیند میں جانے کا معمول برقرار رکھا ہے۔ جاگتے وقت پوری طرح جاگنا اور جب آپ سو رہے ہوں تو اچھی نیند لینا، ایک ایسا توازن ہے جسے حاصل کرکے صحت مند رہا جاسکتا ہے۔