تلنگانہ

تلنگانہ کے جورالہ پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا

محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے پیر کی شب ا سے 13000کیوزک پانی کو سری سیلم پروجیکٹ میں چھوڑا۔کرناٹک میں شدید بارش کے بعد عہدیدار،اس پروجیکٹ میں مزید بہاو کی توقع کررہے ہیں۔

حیدرآباد: جاریہ موسم برسات میں پہلی مرتبہ سری سیلم پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو دیکھاجارہا ہے جس کے بعد محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے جورالہ پروجیکٹ سے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔کرناٹک کے بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے بعد وہاں کے الماٹی اور نارائن پور پروجیکٹس سے پانی کا شدید بہاو جورالہ پروجیکٹ میں دیکھاگیا اور اس کی سطح آب مکمل ہوگئی۔

محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں نے پیر کی شب ا سے 13000کیوزک پانی کو سری سیلم پروجیکٹ میں چھوڑا۔کرناٹک میں شدید بارش کے بعد عہدیدار،اس پروجیکٹ میں مزید بہاو کی توقع کررہے ہیں۔موجودہ طورپر سری سیلم کی سطح آب 824فیٹ ہے جبکہ اس کی مکمل سطح آب 885فیٹ ہے۔