تلنگانہ

تلنگانہ میں آئی ٹی چھاپے، بی آرایس اوربی جے پی کی سازشی سیاست کا ثبوت:شرمیلا

وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں آئی ٹی چھاپے، ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس اور بی جے پی کی سازشی سیاست کا ثبوت ہیں۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست میں آئی ٹی چھاپے، ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس اور بی جے پی کی سازشی سیاست کا ثبوت ہیں۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

انہوں نے انتخابات میں شکست کے خوف سے وزیراعلی کے چندرشیکھرراوپر سازشی سیاست میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کانگریس لیڈروں پر آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپوں کے ذریعہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی مدد کررہے ہیں۔

شرمیلا ایکس نے اپنے ٹوئیٹ میں انکشاف کیا کہ دونوں پارٹیاں بی آرایس اور بی جے پی ایک ہیں۔یہ پارٹیاں گلی میں کشتی لڑ رہی ہیں اور دہلی میں دوستی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اس سیاست کو جلد سمجھ جائیں گے۔جانچ کے نام پر کانگریس لیڈروں اور اس پارٹی کے حامیوں کو پریشان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

a3w
a3w