اقوام متحدہ نے اسرائیل کو بلیک لسٹ کردیا
اقوام متحدہ نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں ہزاروں شہریوں کو ہلاک کرنے والے اسرائیل کو جھڑپوں والے علاقوں میں بچوں کو نقصان پہنچا نے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں ہزاروں شہریوں کو ہلاک کرنے والے اسرائیل کو جھڑپوں والے علاقوں میں بچوں کو نقصان پہنچا نے والے ممالک اور گروہوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔
اسرائیل نیشنل نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے واشنگٹن میں اسرائیل کے ملٹری اتاشی میجر جنرل ہیدی سیلبرمین کو اس معاملے سے آگاہ کیا ہے۔
گوٹیرس نے سیلبرمین کو بتایا کہ انہوں نے روس اور دہشت گرد تنظیموں داعش، القاعدہ اور بوکو حرام کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو بھی "ان ممالک اور تنظیموں کی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو جنگی علاقوں میں بچوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔”
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوٹیریس کو اس اقدام سے باز رکھنے کے لیے قائل کرنے میں ناکام رہنے والے اسرائیل کو اگلے ہفتے شائع ہونے والی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا جائیگا۔
ایک اندازے کے مطابق اس فہرست میں ریاست اسرائیل کا نام واضح طور پر درج نہیں کیا جائے گا، تاہم موجودہ حالات کی ذمہ دار "اسرائیلی فوج” ٹہرائی جائے گی۔