شمالی بھارت

میں نے شاہ رخ خان کی طرح اپنے بل بوتے پر پہچان بنائی: پرشانت کشور

کنوینر جن سوراج پرشانت کشور نے قائد اپوزیشن بہار اسمبلی تیجسوی یادو پر تنقید تیز کردی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تیجسوی کو اقرباپروری کا فائدہ ملا۔ پرشانت کشور نے اپنے سیاسی سفر کا تیجسوی یادو سے تقابل فلم اداکار شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن کے حوالہ سے کیا۔

پٹنہ: کنوینر جن سوراج پرشانت کشور نے قائد اپوزیشن بہار اسمبلی تیجسوی یادو پر تنقید تیز کردی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تیجسوی کو اقرباپروری کا فائدہ ملا۔ پرشانت کشور نے اپنے سیاسی سفر کا تیجسوی یادو سے تقابل فلم اداکار شاہ رخ خان اور ابھیشیک بچن کے حوالہ سے کیا۔

متعلقہ خبریں
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
200 یونٹ مفت برقی دی جائے گی : تیجسوی
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل

انہوں نے ریمارک کیا کہ تیجسوی سابق چیف منسٹر بہار لالوپرساد یادو کا بیٹا ہے۔ اسے اپنی شناخت بنانی نہیں پڑی کیونکہ اسے باپ کے حوالہ سے خود بخود شناخت اور مواقع ملتے چلے گئے۔

اس کے برخلاف پرشانت کشور نے کہا کہ انہیں اور دیگر لوگوں کو جنہیں مراعات یافتہ پس منظر نہیں ملتا‘اپنی شناخت کڑی محنت کے ذریعہ بنانی پڑتی ہے۔ انہوں نے اس کی مزید وضاحت کے لئے فلم صنعت کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کا باپ فلمی دنیا میں بااثر شخصیت نہیں تھا۔ اسے کامیابی کے لئے بڑی جدوجہد کرنی پڑی۔

ٹی وی سے کیرئیر شروع کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے فلموں میں جگہ بنائی۔ اس کی صلاحیت اور کڑی محنت نے اسے یش چوپڑہ اور کرن جوہر جیسے سرکردہ ڈائرکٹرس کے ساتھ کام کرنے کا موقع دلایا۔ دوسری جانب امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو شروع سے مواقع ملتے چلے گئے۔

ابھیشیک نے اپنی پہلی فلم میں جے پی دتہ جیسے ممتاز ڈائرکٹر کے ساتھ کام کیا۔ پرشانت کشور نے نشاندہی کی کہ ابھیشیک بچن کی طرح تیجسوی کو بہار کی سیاست کی ایک امیر اور بااثر شخصیت کا بیٹا ہونے کا فائدہ ملا۔ پرشانت کشور نے کہا کہ اس کے برخلاف میرا پس منظر ایک عام آدمی کا رہا جس کا کوئی اثر ورسوخ نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرا باپ تیجسوی کے باپ کی طرح طاقتور یا امیر آدمی نہیں تھا۔ نتیجہ میں مجھے اپنی شناخت بنانے کے لئے کڑی محنت کرنی پڑی۔ اپنے بل بوتے پر اٹھ کھڑے ہونے والوں کو زیادہ چیلنجس کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔

انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے قائدین کا انتخاب کرتے وقت ان دشواریوں پر غور کریں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کو ابھیشیک بچن کے برخلاف ٹی وی سے ابھرکر کامیاب فلم اداکار بننے کے لئے بڑی جدوجہد کرنی پڑی۔

a3w
a3w