دہلی

کراؤن پرنس شیخ خالد نے راج گھاٹ میں مہاتماگاندھی کو خراج ادا کیا

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے توانائی تعاون بڑھانے پیر کے دن 4 معاہدے کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظبی کے کراؤن پرنس شیخ خالد بن محمد بن زیدالنہیان سے وسیع تر بات چیت کی۔

نئی دہلی: ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے توانائی تعاون بڑھانے پیر کے دن 4 معاہدے کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ابوظبی کے کراؤن پرنس شیخ خالد بن محمد بن زیدالنہیان سے وسیع تر بات چیت کی۔

متعلقہ خبریں
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
خادم حرمین شریفین اور ولیعہد کی جانب سے ’احسان‘ پلیٹ فام کو 7 کروڑ ریال کا عطیہ
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو ہمیں بھی کرنے ہوں گے: سعودی ولی عہد
اردن کے ولیعہد کی شادی۔ تاریخ کا اعلان

ابوظبی نیشنل آئیل کمپنی اور انڈین آئیل کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان طویل مدتی ایل این جی سپلائی معاہدہ ہوا۔ ایک اور معاہدہ ابوظبی نیشنل آئیل کمپنی اور انڈیا اسٹراٹیجک پٹرولیم ریزرو لمیٹڈ کے درمیان ہوا۔

ایمریٹس نیوکلیر انرجی کمپنی اور نیوکلیر پاور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے بھی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔

وزارت ِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور کراؤن پرنس نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہمہ جہت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد جامع اسٹراٹیجک پارٹنرشپ کو بڑھاوا دینا ہے۔

مودی سے بات چیت کے بعد عرب امارات کے دورہ کنندہ قائد نے راج گھاٹ میموریل جاکر مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت ادا کیا۔ کراؤن پرنس اتوار کے دن نئی دہلی پہنچے تھے۔

متحدہ عرب امارات سال 2022-23 میں بیرونی راست سرمایہ کاری کے معاملہ میں ہندوستان میں 4 سرکردہ سرمایہ کاروں میں شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 35 لاکھ ہندوستانی فعال برادری ہیں۔ وہ تارکین وطن کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔

a3w
a3w