شمالی بھارت

”اِس بار مودی کا جانا طئے ہے“

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ ئ تنقید بنایا کہ وہ الیکشن سے قبل عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں۔

دیوگھر: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے پیر کے دن یہ کہتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ ئ تنقید بنایا کہ وہ الیکشن سے قبل عوام کو پھر دھوکہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز
بہار میں این ڈی اے کے واحد مسلم رکن پارلیمنٹ محبوب علی قیصر، آر جے ڈی میں شامل
میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: لالو پرساد یادو
نوکری کے عوض زمین گھوٹالہ:رابڑی دیوی اور 2 بیٹیوں کو عبوری ضمانت منظور
لالو پرساد یادو کی ای ڈی میں حاضری

لالو پرساد یادو نے زور دے کر کہا کہ مودی کا جانا طئے ہے۔ انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ جی 20چوٹی کانفرنس سے ملک کے عام آدمی کو کیا فائدہ ہوگا۔ بزرگ سیاستداں نے جھارکھنڈ کے ضلع دیوگھر میں مشہور بابا بیدیہ ناتھ دھام مندر میں ماتھا ٹیکنے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں ملک کے موجودہ حالات پر تشویش ظاہر کی۔

لالو یادو نے کہا کہ ملک کی صورتِ حال ٹھیک نہیں ہے‘ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔ لوگ فاقے کررہے ہیں۔ نریندر مودی عوام کو پھر دھوکہ دینے لگے ہیں کیونکہ الیکشن قریب ہے لیکن اِس بار ان کا جانا طئے ہے۔ وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پکوان گیس کے دام گھٹانے کا مقصد الیکشن قبل عوام کو دھوکہ دینا ہے۔

وزیراعظم نے اپنی جیب سے یہ دام نہیں گھٹائے۔ یہ عوام کا پیسہ ہے۔ راشن یا کیروسین کے فنڈس‘ شہریوں کے پیسہ سے آتے ہیں۔ کیا یہ وزیراعظم کی کمائی ہے؟۔ گزشتہ ماہ مرکز نے گھریلو پکوان گیس کے دام فی سلنڈر 200 روپے گھٹادیئے تھے۔

لالو پرساد یادو نے دعویٰ کیا کہ حالیہ اسمبلی الیکشن میں بی جے پی بری طرح ہاری ہے۔ دیگر اسمبلی الیکشنس میں بھی اس کا صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دستور‘ غریبوں‘ بے روزگاروں اور امبیڈکر کو کسی بھی طرح نقصان پہنچنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بھگوا جماعت‘ امبیڈکر کا نام مٹادینا چاہتی ہے۔ جی 20 چوٹی کانفرنس کو بے فیض قراردیتے ہوئے انہوں نے جاننا چاہا کہ اس سے عام شہریوں کو کیا ملا۔ انہوں نے الزام عاۂد کیا کہ کانفرنس پر ملک کا ڈھیر سارا پیسہ حرچ کردیا گیا۔

لالو یادو نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد انڈیا کے متفقہ قائد کا انتخاب وقت آنے پر ہوجائے گا۔ انڈیا بلاک کی 14 رکنی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 13 ستمبر کو این سی پی سربراہ شردپوار کے بنگلہ میں ہونے والا ہے جس میں مستقبل کا لائحہ عمل طئے ہوگا۔

a3w
a3w