تلنگانہ

مجھ پر جو پتھر پھینکیں گے ان سے گھر بناؤں گی‘: گورنر

گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی آر ایس حکومت اور راج بھون کے درمیان تلخ تعلقات میں ایک اور باب کا اضافہ کردیا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے بی آر ایس حکومت اور راج بھون کے درمیان تلخ تعلقات میں ایک اور باب کا اضافہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
علم اور خدمت کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی!
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

کل، راج بھون میں بی آر ایس حکومت کا تذکرہ کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ اگر عوام ان پر پتھر پھینکیں گے تو وہ ان پتھروں سے ایک گھر بناؤں گی۔

مجھے میری توہین کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ وہ بدستور عوام کیلئے کام کرتی رہیں گی۔ خواتین تحفظات بل جس سے پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن کی فراہمی کی راہ ہموار ہوچکی ہے، کی منظوری پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم مودی سے اظہار تشکر کیلئے ہفتہ کے روز راج بھون میں گورنر نے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

گورنر نے کے سی آر حکومت کا مذاق اڑاتے ہوئے کہاکہ جب وہ تلنگانہ کی گورنر بنی تھیں تب ریاست میں ایک بھی خاتون وزیر نہیں تھی۔ گورنر ککا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاستی کابینہ میں 33 خواتین کو شامل کیا گیا۔

عوام ہی ہیں جو مجھ پر پھول بھی برساتے ہیں اور پتھر بھی پھینکتے ہیں اور جو لوگ مجھ پر  پتھر پھینکتے ہیں ان ہی پتھروں سے وہ گھر بنائیں گی۔

جو لوگ سوئیوں (پنس) سے مجھے چوبھتے رہیں گے، ان سوئیوں کے چوبھینے سے جو خون بہے گا اُس خون سے وہ تاریخ کی کتاب تحریر کریں گی۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ہر کوئی ایک خواب لیکرسیاست میں آتا ہے۔

وہ طبی پیشہ کو خیرآباد کہتے ہوئے غریبوں کی مدد کیلئے ریاست میں آئی ہیں مگر سیاست میں مردوں کا غلبہ بہت زیادہ ہے۔