کرناٹک

بنگلور کے مشہور رامیشورم کیفے میں زورداردھماکہ، 4 افراد زخمی

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تین افراد کیفے کے ملازم ہیں۔

بنگلورو: بنگلورو کے کنڈلاہلی میں ایک کیفے میں آج ہونے والے دھماکہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ اطلاع پولیس نے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کا کہنا تھا کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مشہور ریسٹورنٹ دی رامیشورم کیفے میں دھماکہ کی وجہ کیا تھی۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
میدک کے موضع میں گیاس سلنڈر دھماکہ 2 افراد ہلاک
ماں کو موت کے گھاٹ اتار کر 17سالہ لڑکے کی پولیس کو خودسپردگی
چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا کا متنازعہ تبصرہ

 آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے تین افراد کیفے کے ملازم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا یا گیس سلنڈر پھٹنے سے۔

https://twitter.com/SaurabhTweetsX/status/1763521955591049644

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد کوئی آگ نہیں لگی اور یہ ایل پی جی سلنڈر کے دھماکے کی طرح نہیں لگتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دھماکے کی وجہ گیس پائپ لائن کا لیکیج تھا۔ دھماکے کے بعد فرانزک ٹیم کیفے پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

a3w
a3w