حیدرآباد
ڈاکٹر سنگھ کو وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھوں گا: اسد اویسی
ڈاکٹر سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنجہانی قائد تقسیم کے پناہ گزیں سے ملک کے وزارت عظمیٰ کے جلیل القدر عہدہ پر پہونچے۔ وہ آر بی آئی کے گورنر، وزیر فینانس اور پھر وزیر اعظم بن گئے۔
حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو صرف وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھیں گے کیونکہ ڈاکٹر سنگھ نے پسماندہ، پچھڑے طبقات کے بشمول اقلیتوں کو اوپر اٹھانے کیلئے سنجیدہ مساعی انجام دی تھیں۔
ڈاکٹر سنگھ کی موت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنجہانی قائد تقسیم کے پناہ گزیں سے ملک کے وزارت عظمیٰ کے جلیل القدر عہدہ پر پہونچے۔ وہ آر بی آئی کے گورنر، وزیر فینانس اور پھر وزیر اعظم بن گئے۔
سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ میں، انہیں واحد وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھوں گا جنہوں نے پسماندہ اور پچھڑے طبقات کے بشمول اقلیتوں کی ترقی کیلئے مخلصانہ کوشش کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم کے افراد خاندان، دوستوں اور رفقا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔