کھیل

آسٹریلیا کی جاریہ ورلڈکپ میں پہلی کامیابی

ایڈم زمپا کی شاندار بولنگ کے بعد مچل مارش اور جوش انگلس کی نصف سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیکر جاریہ ورلڈکپ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

لکھنو: ایڈم زمپا کی شاندار بولنگ کے بعد مچل مارش اور جوش انگلس کی نصف سنچریوں کی مدد سے آسٹریلیا نے سری لنکا کو شکست دیکر جاریہ ورلڈکپ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔

آسٹریلیا کو جیت کیلئے 210 رن کی ضرورت تھی جو اس نے 5 وکٹ کھوکر بنالئے۔ آسٹریلیا کیلئے جوش انگلس نے سب سے زیادہ 58 رن بنائے جبکہ مارش 52‘ وارنر 11 اور لبوشین 40 جبکہ اسمتھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

میکسویل 30 اور اسٹاونس 20 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لنکا کیلئے مدوشانکا نے 3 وکٹ لئے۔ قبل ازیں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے اوپنرس نسانکا 61 اور پریرا کے 78 رن کی مدد سے 209 رن بنائے۔

لنکن ٹیم ایک موقع پر 125/1 کیساتھ بہتر موقع میں تھی تاہم نسانکا کے آؤٹ ہوتے ہی پوری ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھرگئی۔

ان دونوں کے علاوہ اسالنکا ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرنے میں کامیاب رہے جنہوں نے 25 رن بنائے۔ آسٹریلیا کیلئے زمبا نے سب سے زیادہ 4 جبکہ اسٹارک اور کیومنس نے 2,2 وکٹ حاصل کئے۔

a3w
a3w