مہاراشٹرا

ویڈیو: متنازعہ آئی اے ایس عہدیدار پوجا کھیڈکر کی ماں حراست میں۔ بندوق دکھا کر کسانوں کو دھمکانے کا الزام

تنازعات میں گھریں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس- پروبیشنری آفیسر پوجا کھیڈکر کی والدہ منورما دلیپ کھیڈکر کو پونے میں کسانوں کو پستول سے دھمکی دینے کے الزام میں جمعرات کو حراست میں لے لیا گیا۔

ممبئی: تنازعات میں گھریں انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس- پروبیشنری آفیسر پوجا کھیڈکر کی والدہ منورما دلیپ کھیڈکر کو پونے میں کسانوں کو پستول سے دھمکی دینے کے الزام میں جمعرات کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ پونے دیہی پولیس کی ایک ٹیم نے انہیں آج علی الصبح رائے گڑھ کے مہاد شہر کے ایک ہوٹل سے حراست میں لیا۔

بھالگاؤں کی سابق سرپنچ منورما کا تقریباً ایک ہفتہ قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں انہیں ملشی میں کچھ کسانوں کو مبینہ طور پر ان کی زمین ہڑپنے کے لئے پستول سے دھمکی دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ تب سے وہ ‘لاپتہ’ تھیں۔

پولیس نے کہا کہ انہیں پوڈ لے جایا جا رہا ہے، جہاں گزشتہ جمعہ کو کسان پندھری ناتھ پاسلکر نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

ایک متعلقہ پیش رفت میں، پونے پولیس کمشنر نے منورما کے پستول کے لائسنس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

a3w
a3w