آئی سی سی نے وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق۔ وارم اپ مقابلے 2 فروری سے 6 فروری تک جاری رہیں گے۔مختلف ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کے روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے باقاعدہ آغاز سے قبل وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ کے باقاعدہ آغاز سے قبل تمام ٹیموں کو اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق۔ وارم اپ مقابلے 2 فروری سے 6 فروری تک جاری رہیں گے۔مختلف ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ وارم اپ مقابلے ہندوستان اور سری لنکا کے مجموعی طور پر 4 شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔ جن میں بنگلور،بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس کے دو مختلف گراؤنڈز۔نوی ممبئی: ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم۔چنئی: ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم (چیپک)۔سری لنکا میں مقامات (کولمبو)۔ایس ایس سی کرکٹ گراؤنڈ۔آر پریماداسا اسٹیڈیم۔کولمبو کرکٹ کلب گراؤنڈ۔
ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 7 فروری سے ہوگا۔