کرناٹک

مودی جی‘ آپ گالی کی بات کرتے ہیں، میرابھائی راہول گولی کھانے تیار ہے: پرینکا گاندھی

وزیراعظم نے ہفتہ کے دن کہاتھا کہ انہیں 91 مرتبہ گالیاں دی جاچکی ہیں۔ پرینکاگاندھی وڈرا نے ضلع باگل کوٹ کے جام کھنڈی میں جلسہ عام سے خطاب میں کہاکہ 91 گالیاں ایک صفحہ پر آجائیں گی۔ میرے خاندان کو دی جانے والی گالیوں کی فہرست مرتب کی جائے تو ہمیں کتابیں چھاپنی پڑیں گی۔

جام کھنڈی(کرناٹک): کانگریس جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی نے اتوار کے دن وزیراعظم نریندرمودی کے گالیوں والے بیان پر ریمارک کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک لائف(عوامی زندگی) میں رہنے والوں کو گالیاں سننی پڑتی ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کومشورہ دیاکہ وہ ان کے بھائی راہول گاندھی سے سیکھیں جو دیش کیلئے گولی کھانے کو بھی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
حکومت NEET امتحان میں دھاندلی کی جامع تحقیقات کرے: کھڑگے-پرینکا

 وزیراعظم نے ہفتہ کے دن کہاتھا کہ انہیں 91 مرتبہ گالیاں دی جاچکی ہیں۔ پرینکاگاندھی وڈرا نے ضلع باگل کوٹ کے جام کھنڈی میں جلسہ عام سے خطاب میں کہاکہ 91 گالیاں ایک صفحہ پر آجائیں گی۔ میرے خاندان کو دی جانے والی گالیوں کی فہرست مرتب کی جائے تو ہمیں کتابیں چھاپنی پڑیں گی۔

بڑی عجیب بات‘میں پچھلے دو تین دن سے دیکھ رہی ہوں‘ میں نے کئی وزرائے اعظم دیکھے۔ اندراجی نے اس ملک کیلئے گولیاں کھائیں۔ میں نے راجیو جی کو دیکھا جنہوں نے اس دیش کیلئے اپنی جان قربان کی۔ میں نے پی وی نرسمہاراؤ اور منموہن سنگھ کو اس ملک کیلئے کڑی محنت کرتے دیکھا‘ لیکن مودی پہلے وزیراعظم ہیں جو آپ کے سامنے آکر رونا رو رہے ہیں کہ انہیں گالیاں کھانی پڑرہی ہیں۔

 آپ کی بپتا سننے کے بجائے وہ اپنا دکھڑا رونے کو آپ لوگوں کے سامنے آرہے ہیں۔ مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے پرینکانے کہا کہ وزیراعظم کے دفتر میں کسی نے عوام کے مسائل کی فہرست نہیں مرتب کی لیکن وزیراعظم کو دی جانے والی گالیاں گنی گئیں۔

 مودی جی‘ ہمت جٹائیے‘ میرے بھائی راہول گاندھی سے سیکھئیے۔ میرا بھائی کہتا ہے وہ اس دیش کی خاطر گولی کھائے گا‘گالی کیاچیز ہے۔ میرابھائی کہتا ہے وہ ستیہ(سچائی) کیلئے کھڑا رہے گا چاہے آپ اسے گالی دیں،گولی ماریں یا چھرا ماریں۔ مودی جی ڈرئیے مت‘ یہ پبلک لائف ہے۔ عوامی زندگی میں ایسی باتیں برداشت کرناپڑتا ہے۔ہمت ہونی چاہئیے اور آگے بڑھنا چاہئیے۔

a3w
a3w