حیدرآباد

بیوی کا قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والا شوہر گرفتار

خاندانی جھگڑوں پر شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔یہ واردات شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ باچوپلی میں پیش آئی۔

حیدرآباد: خاندانی جھگڑوں پر شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ یہ واردات شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ باچوپلی میں پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

ملزم کی شناخت ناگیندربابو کے طورپر کی گئی ہے۔ اس نے بیوی کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی۔اس نے پکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے سے بیوی کی موت ہونے کا بہانہ بھی کیا۔

خاتون کے باپ کی شکایت پر پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرتے ہوئے اس کو ریمانڈ کردیا۔

تاخیر سے اس معاملہ کا علم ہوا۔خاتون کی شناخت مدھولتا کے طورپر کی گئی ہے جو سافٹ ویرانجینئر کے طورپرخدمات انجام دیاکرتی تھی۔کچھ دنوں سے شوہر اور بیوی میں جھگڑے ہورہے تھے۔

a3w
a3w