کھیل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: ہیڈ پہلے اور سوریا کمار یا دوسرے نمبر پر برقرار

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے شکست دے دی۔ نئے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستان نے پہلی سیریز میں زبردست کارکردگی دکھائی۔

دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے شکست دے دی۔ نئے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستان نے پہلی سیریز میں زبردست کارکردگی دکھائی۔

متعلقہ خبریں
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
ٹیم انڈیا کے 6 ماہ کے مصروف ترین شیڈول کا اعلان
سارا تندولکر سوشل میڈیا پر برہم
سوریہ کمار آرسی بی کے گیندبازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے: سنیل گواسکر
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا

چہارشنبہ کو جاری کردہ آئی سی سی کی تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اس سیریز جیت کا فائدہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ملا ہے۔ ٹیم کے اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال نے اچھی چھلانگ لگاتے ہوئے پاکستان کے بابراعظم اور محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔

ہندوستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سوریہ کمار یادو کے پاس اس سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچنے کا موقع تھا لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ سوریہ کمار بدستور دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے طوفانی اوپنر ٹراوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں۔ سوریہ کمار نے سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 92 رنز بنائے تھے۔

وہ اس سیریز میں ہندوستان کیلئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے، لیکن انہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ ہندوستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال 3 میچوں میں 80 رنز بنانے کے بعد رینکنگ میں دو مقام اوپر آگئے ہیں۔ جیسوال کو دو مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ چوتھے مقام پر آگئے ہیں۔ ان کی ترقی کی وجہ سے پاکستان کے بابراعظم اور محمد رضوان کو نقصان اٹھانا پڑا۔

بابر اب ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد رضوان چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ آٹھویں نمبر پر ہندوستان کے ریتوراج گائیکواڈ ہیں۔ انہیں سری لنکا کے دورے کیلئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ سوریہ کمار، یشسوی اور گائیکواڑ کے علاوہ ٹاپ 10 میں کوئی دوسرا ہندوستانی نہیں ہے۔

ٹیم کے دوسرے اوپننگ بلے باز شبھمان گل نے بھی بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔ وہ 16 درجے ترقی کرکے 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ہندوستان کے روی بشنوئی بھی بولنگ میں ٹاپ 10 میں داخل ہوگئے ہیں۔

تاہم سری لنکن کھلاڑیوں کو بھی اچھی خبر ملی ہے۔ ہندوستان کے خلاف سیریز میں زبردست کارکردگی دکھانے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاتھوم نسانکا 11 درجے ترقی کرکے 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ کوسل پریرا 40 درجے ترقی کرکے مشترکہ طورپر 63 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

a3w
a3w