قومی

قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر نوجوان گرفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں تریپورہ پولیس نے سمید میاں نامی نوجوان کو یہاں گرفتار کیا ہے، جو گومتی ضلع کے مہارانی کا رہنے والا ہے۔

اگرتلہ: وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں تریپورہ پولیس نے سمید میاں نامی نوجوان کو یہاں گرفتار کیا ہے، جو گومتی ضلع کے مہارانی کا رہنے والا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سمید گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے گھر میں نہیں رہ رہا تھا۔ اسے پیر کو سپاہیجالا ضلع کے سونامورا کے علاقے تلکاجلا سے گرفتار کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ ملک مخالف سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ہندو جاگرن منچ کے نمائندوں نے سمید میا کے مبینہ طور پر وزیر اعظم کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کے بعد مقدمہ درج کرایا ہے۔ قابل اعتراض پوسٹ کے پیچھے محرکات کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔