امریکہ و کینیڈا

دوبارہ صدر بن گیا تو مخالفین کو جیل میں ڈال دوں گا، ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی

امریکہ کے سابق صدر ڈوناڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ صدر بن گئے تو سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بندکردیں گے۔

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدر بننے کے بعد مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈوناڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں دھمکی دی کہ اگر وہ دوبارہ صدر بن گئے تو سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بندکردیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مخالفین جو کررہے ہیں ان کے ساتھ ویساہی کرنے کےسوا کوئی چارہ نہیں۔

ٹرمپ ریپبلکنز صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کی دوڑمیں سب سے آگے ہیں، ٹرمپ کے خلاف بغاوت ، سازش اور الیکشن فراڈ کے مقدمات کی سماعت آئندہ سال ہوگی۔

ریپبلکن رہنما ساجدتارڑ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کےخلاف بائیڈن انتظامیہ انتقامی کارروائی کررہی ہے جبکہ ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہتے ہیں ٹرمپ مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے بیان بازی کررہے ہیں۔