دہلی
الکٹورل بانڈ اسکیم کے رد ہونے کے خلاف درخواستیں خارج
سپریم کورٹ نے کئی درخواستیں خارج کردیں جن میں اس کے 15 فروری کے فیصلہ پر نظرثانی کی گزارش کی گئی تھی۔
نئی دہلی(پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے کئی درخواستیں خارج کردیں جن میں اس کے 15 فروری کے فیصلہ پر نظرثانی کی گزارش کی گئی تھی۔
عدالت نے اس فیصلہ میں گمنام سیاسی چندوں کی مودی حکومت کی الکٹورل بانڈ اسکیم کو رد کردیا تھا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ‘ جسٹس سنجیو کھنہ‘ جسٹس بی آر گوائی‘ جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ریکارڈ کے مدنظر کوئی غلطی نہیں دکھائی دیتی۔
ملک کی عدالت نے ریویو پٹیشنس کی کھلی عدالت میں لسٹنگ کرنے کی درخواست بھی خارج کردی۔