کھیل

ہمت ہے تو پاکستان میں کھیل کر دکھاؤ: تنویر احمد

آئندہ سال ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کافی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جانا ہے لیکن بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کو وہاں بھیجنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

لاہور: آئندہ سال ہونے والی چمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کافی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جانا ہے لیکن بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کو وہاں بھیجنے سے صاف انکار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ کیلئے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں ہے: گمبھیر
کوہلی نے گمبھیر سے تنازعہ پر بی سی سی آئی کو وضاحت دی
کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت

ایسے میں پاکستان کی طرف سے مسلسل بیان بازی جاری ہے۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے اب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک آنے کا چیلنج دیاہے۔ گزشتہ سال ایشیا کپ پاکستان میں ہونا تھا لیکن بی سی سی آئی نے اس میں جانے سے انکار کردیا تھا۔

پھر پی سی بی نے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ گزشتہ سال ہندوستان میں ہوئے ونڈے ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جس کیلئے پاکستانی ٹیم یہاں آئی تھی۔ بی سی سی آئی چمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے۔

وہ چاہتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں منعقد کیا جائے۔ لیکن پی سی بی اسے قبول نہیں کررہا ہے۔ ایسے میں تنویر نے انتہائی جارحانہ بیان دیتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو چیلنج کیاہے۔ تنویر احمد نے کہا کہ ہم شیر ہیں، ہم آپ کے گھر گئے اور کھیلے، اب اگر آپ میں ہمت ہے تو یہاں آکر کھیلو، ہم آپ کو سیکوریٹی دیں گے، ہم آپ کو سب کچھ دیں گے، ایک بار آؤ۔ تنویر احمد نے کہاکہ صرف پاکستانی کھلاڑی ہی ہمت کرسکتے ہیں اور آپ کے ملک آکر کھیل سکتے ہیں اور اسے ہی بہادری کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بی سی سی آئی اپنی ٹیم کو وہاں بھیجنے سے انکار کر رہی ہے۔ ٹیم انڈیا نے 2008 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

پاکستان پر اکثر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ 2009 میں سری لنکن ٹیم کی بس پر پاکستان میں دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان میں طویل عرصے تک بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہوئی۔ صرف 2017 میں سری لنکا نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ایک سال بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم سری لنکا گئی۔ اس کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

a3w
a3w