کھیل

کوہلی نے گمبھیر سے تنازعہ پر بی سی سی آئی کو وضاحت دی

کوہلی نے بی سی سی آئی حکام کے سامنے اپنی وضاحت میں کہاکہ میں نے نوین الحق اور گوتم گمبھیر کو کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ میری غلطی نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود مجھ پر جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

بنگلور: رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویراٹ کوہلی کا لکھنو سوپر جائنٹس کے کھلاڑیوں امیت مشرا اور نوین الحق کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد یہ کوہلی کا یہ جھگڑا لکھنو کے مینٹور گوتم گمبھیر تک پہنچ گیا۔ اب ویراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی حکام کو تحریری طورپر اپنی وضاحت دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشیا کپ کیلئے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں ہے: گمبھیر
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

 اس کے ساتھ ہی سابق ہندوستانی کپتان نے بتایا کہ اس دن اصل میں کیا ہوا اور ان کا کردار کیا تھا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیاجا رہاہے کہ ویراٹ کوہلی 100 فیصد میچ فیس جرمانے کے بعد بی سی سی آئی سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر بی سی سی آئی حکام سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

کوہلی نے بی سی سی آئی حکام کے سامنے اپنی وضاحت میں کہاکہ میں نے نوین الحق اور گوتم گمبھیر کو کچھ نہیں کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ میری غلطی نہیں تھی، لیکن اس کے باوجود مجھ پر جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ ویراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی حکام کو تحریری طورپر سب کچھ بتا دیا ہے۔

 اہم بات یہ ہے کہ لکھنو سوپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے بعد ریفری نے ویراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر پر جرمانہ عائد کیا۔ دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔ اس کے علاوہ میچ ریفری نے ویراٹ کوہلی اور گوتم گمبھیر کو لیول۔2 کا قصوروار پایا گیا۔

 دونوں کھلاڑیوں پر آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کے تحت جرمانہ عائد کیاگیاہے۔ تاہم اب رائل چیلنجرز بنگلور کے کھلاڑی ویراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی حکام کو خط لکھ کر اس فیصلے پر اعتراض کیاہے۔