کھیل

کوہلی۔ نوین الحق تنازعہ‘ افغان بولر کو آفریدی کی حمایت

پاکستان کے سابق تجربہ کار آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے ویراٹ اور نوین کے درمیان لڑائی میں نوین کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق اس طرح کسی کے ساتھ نہیں لڑتے۔

لاہور: رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار کھلاڑی ویراٹ کوہلی اور نوین الحق کے درمیان لڑائی پر تنازعہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ دونوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی۔ یہی نہیں بلکہ لکھنو کے مینٹر گوتم گمبھیر بھی میدان میں کود پڑے اور ان کی بھی ویراٹ کے ساتھ زبردست جھگڑا ہوا۔

متعلقہ خبریں
محمد رضوان کو آؤٹ دینے کے متنازعہ فیصلے پر ہنگامہ
ایشیا کپ کیلئے سوریہ کمار کا انتخاب موزوں ہے: گمبھیر
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی
انڈیا میں ورلڈکپ جیتنابی سی سی آئی کے منہ پرطمانچہ ہوگا:آفریدی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

 اب اس لڑائی میں سابق پاکستانی کپتان بھی شاہد آفریدی بھی کود پڑے ہیں۔ پاکستان کے سابق تجربہ کار آل راؤنڈر اور کپتان شاہد آفریدی نے ویراٹ اور نوین کے درمیان لڑائی میں نوین کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق اس طرح کسی کے ساتھ نہیں لڑتے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہاکہ نوین تب ہی ردعمل ظاہر کرتے ہیں جب کوئی اسے غیر ضروری طورپر پریشان کرتاہے۔ میں نے اسے اکثر بولنگ کرتے دیکھا ہے، اسے رنز بھی ملتے ہیں، لیکن وہ کبھی کسی سے لڑنے کی کوشش نہیں کرتے۔

مجھے یاد نہیں کہ اسے کبھی اتنا جارحانہ دیکھا ہو۔ 46 سالہ شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں نوین کی مزید حمایت کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ فاسٹ بولرز ایسے ہی ہوتے ہیں۔ شاہف آفریدی نے کہاکہ ہر ٹیم میں جارحانہ کھلاڑیوں کا ایک خاص تناسب ہوتاہے، ہم بھی کرتے ہیں اور یہ معمول کی بات ہے۔ فاسٹ بولرز قدرتی طورپر ایسے ہوتے ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان سوپر لیگ یعنی پی ایس ایل میں بھی نوین الحق اور شاہد آفریدی کے درمیان بحث دیکھنے کو ملی تھی۔ ایسے میں شاہد کے بیان سے لگتا ہے کہ جب پی ایس ایل میں نوین اور شاہد ایک دوسرے سے ٹکرائے تو یہ ان کی غلطی تھی۔ کیونکہ آفریدی نے خود تسلیم کیاہے کہ نوین بغیر کسی وجہ کے کسی کے ساتھ نہیں پڑتے۔