حیدرآباد

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر دعوت افطار کا بڑے پیمانہ پر اہتمام

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر دعوت افطار کا بڑے پیمانہ پر اہتمام کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف مقامات پر دعوت افطار کا بڑے پیمانہ پر اہتمام کیاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

کئی مقامات پر ریاستی حکومت سرکاری طور پر دعوت افطار کا اہتمام کر رہی ہے جس میں ریاستی وزراء اور عوامی نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

دعوت افطارمیں یہ وزرا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر کانگریس پارٹی کے لیڈران مسلمانوں کو افطار ڈنر کی یقین دہانی بھی کروا رہے ہیں۔

محبوب آباد میں منعقدہ دعوت افطار میں ریاستی وزیر ستیہ وتی راتھوڑ، رکن پارلیمنٹ مالوت کویتا، رکن اسمبلی شنکرنائیک نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستیہ وتی راتھوڑنے کہاکہ سماج کے ہر فرد کی خوشی کو یقینی بنانے، ان کے تہواروں اورکلچر کے تحفظ اوربہتر بنانے کیلئے دعوت افطار، کرسمس، خواتین کو بتکماں ساڑیوں کی تقسیم کا کام کیاجارہا ہے۔

ملک کی آزادی کے 75برس بعد بھی کسی بھی حکومت نے اس طرح کے پروگرام منعقد نہیں کئے۔

نرمل میں کانگریس کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیاگیاجس میں کانگریس کے لیڈروں نے شرکت کی۔

سنگاریڈی ضلع میں بھی دعوت افطار کا اہتمام کیاگیاجس میں تلنگانہ کانگریس کے انچارج مانک راو ٹھاکرے،پی سی سی کے سابق صدر پنالہ لکشمیااوردوسروں نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اتم کمارریڈی نے کہاکہ کانگریس پارٹی ہر وقت ہر مسئلہ پر اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی