سوشیل میڈیاشمالی بھارت

شوہر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، بیوی نے بھی ساتویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

25 سالہ ابھیشیک اہلووالیا اور 22 سالہ انجلی کی شادی 3 ماہ قبل یعنی نومبر میں بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ پیر 26 فروری کو یہ دونوں دہلی کے چڑیا گھر کو دیکھنے گئے تھے۔ وہاں گھومتے پھرتے شوہر ابھیشیک کو اچانک سینے میں درد ہوا۔

غازی آباد: دہلی سے ملحقہ غازی آباد سے میاں بیوی کے درمیان شدید محبت کا حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ شوہر کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا تو بیوی صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اس نے بھی خودکشی کر لی۔ یہ دل دہلا دینے والا معاملہ غازی آباد کے کوشامبی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج

 شوہر کی لاش دیکھتے ہی بیوی بے ہوش ہو گئی، وہ موت کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ سوچ سکی اور کسی کی پرواہ کیے بغیر ساتویں منزل سے نیچے چھلانگ لگا دی، اس واقعہ میں وہ فوت ہوگئی۔ میاں بیوی دونوں صرف ایک دن کے وقفہ سے اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

25 سالہ ابھیشیک اہلووالیا اور 22 سالہ انجلی کی شادی 3 ماہ قبل یعنی نومبر میں بہت دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ پیر 26 فروری کو یہ دونوں دہلی کے چڑیا گھر کو دیکھنے گئے تھے۔ وہاں گھومتے پھرتے شوہر ابھیشیک کو اچانک سینے میں درد ہوا۔

 یہ خبر فوری طور پر دوستوں اور گھر والوں کو دی گئی۔ گھر والے وہاں پہنچے اور ابھیشیک کو فوری طور پر دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں داخل کرایا، لیکن تب تک ان کی موت ہو چکی تھی۔

انجلی کو اپنے شوہر کی موت سے شدید صدمہ پہنچا تھا۔ شام کو جب ابھیشیک کی لاش گھر پہنچی تو صدمہ میں بیٹھی انجلی اپنے ہوش کھو بیٹھی اور اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے نیچے کود گئی۔ افراد خاندان نے اسے تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا، منگل کی صبح اس کی بھی موت ہوگئی۔ شوہر کی موت کے غم میں بیوی نے بھی خودکشی کرلی۔

a3w
a3w