تجارت

آئی جی ایل نے سی این جی کے دام 3.89 روپے بڑھائے

آئی جی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، آج سے دہلی میں سی این جی 86.98 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 83.09 روپے تھی۔ اس سے پہلے آخری بار سی این جی کی قیمت اس سال 26 مئی کو 2 روپے بڑھائی گئی تھی۔ مئی میں چار بار میں سی این جی کی قیمت 6 روپے بڑھائی گئی تھی۔

نئی دہلی: دہلی اور آس پاس کے شہروں میں سی این جی کی سپلائی کرنے والی شہری گیس تقسیم کار کمپنی اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے ہفتہ سے اس کے دام 3.89 روپے فی کلوگرام بڑھا دیے ہیں۔

آئی جی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق، آج سے دہلی میں سی این جی 86.98 روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 83.09 روپے تھی۔ اس سے پہلے آخری بار سی این جی کی قیمت اس سال 26 مئی کو 2 روپے بڑھائی گئی تھی۔ مئی میں چار بار میں سی این جی کی قیمت 6 روپے بڑھائی گئی تھی۔

دہلی سے متصل نوئیڈا اور غازی آباد میں ایک کلوگرام سی این جی آج سے 95.59 روپے کی ہو گئی ہے۔ گڑگاؤں میں اس کی قیمت اب 92.01 روپے ہو گئی ہے۔

اب مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی میں سی این جی 95.47 روپے فی کلوگرام، ریواڑی میں 91.59 روپے، کرنال میں 91.32 روپے، کیتھل میں 32.32 روپے اور کانپور، ہمیرپور اور فتح پور میں 98.31 روپے فی کلوگرام کے دام پر ملے گی۔

اجمیر، پالی اور راجسمند میں اب سی این جی کی قیمت 96.33 روپے، مہوبا، باندا اور چترکوٹ میں 93.31 روپے، ہاپوڑ میں 96.59 روپے اور گوتم بدھ نگر اور گریٹر نوئیڈا میں 95.59 روپے فی کلوگرام ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ مغربی ایشیا کے بحران کے دوران سپلائی متاثر ہونے سے گھریلو بازار میں پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کے خوردہ دام کافی بڑھ گئے ہیں۔ تاہم سی این جی کے دام اس بار تین ماہ بعد بڑھائے گئے ہیں۔

سپلائی سے متعلق رکاوٹ کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کا کمزور ہونا بھی ایک وجہ ہے۔ ہندستان خام تیل اور گیس کا خالص درآمد کنندہ ہے۔ اس لیے شرح تبادلہ کا براہ راست اثر قیمتوں پر پڑتا ہے۔