تلنگانہ

عوام کے درد کو نظر انداز کرنا انصاف نہیں ہے:کشن ریڈی

تلنگانہ بی جے پی کے صدر ومرکزی وزیر کانکنی کشن ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی غریبوں پر اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے صدر ومرکزی وزیر کانکنی کشن ریڈی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی غریبوں پر اپنی طاقت دکھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات میں شب قدر کی محفل، مولانا صابر پاشاہ قادری کے خطاب نے دل جیت لیے
جمعتہ الوداع: احساس اور عبادت کا دن – مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی تھی کہ ایف ٹی ایل اوربفرزون کے نام پر غریبوں کے مکانات کے انہدام کے سلسلہ کوروکاجائے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بی آرایس حکومت نے موسیٰ ندی کی خوبصورتی کے بارے میں منصوبہ بنایاتھا تاہم عوام کی مخالفت کے بعد وہ اس منصوبہ سے دستبردارہوگئی۔

ریڈی نے کہاکہ انہوں نے حکومت کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس تباہی کوروکنے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ عوام کے درد کو نظر انداز کرنا انصاف نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کالونیاں یہاں 30۔40 سال پرانی ہیں۔ یہاں کے غریب لوگوں نے محنت کر کے یہ اراضی خریدی اور اپنے گھر بنائے۔ یہ اراضی انہیں حکومت کی طرف سے نہیں دی گئی تھی۔

آج ریونت ریڈی موسی ندی کی خوبصورتی اور یہاں موجود گھروں کو منہدم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیرچندرشیکھرراو نے بھی یہی بات کی تھی۔

انہوں نے وزیراعلی پر زوردیا کہ وہ غریبوں کیلئے مکانات تعمیر کریں، اس سلسلہ میں مرکزی حکومت مدد کرے گی۔ تلنگانہ کے عوام نے کانگریس کو اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ ان کے گھر منہدم کئے جائیں۔

پچھلے 6 مہینوں میں تلنگانہ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ ریونت ریڈی رقم لوٹ کر دہلی بھیج رہے ہیں۔