امریکہ و کینیڈا

تلنگانہ کا شخص امریکہ میں حملہ میں شدیدزخمی

امریکی ریاست انڈیانا میں تلنگانہ کے ایک 24سالہ شخص پر جم میں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید زخمی کردینے کی واردات پیش آئی۔

حیدرآباد: امریکی ریاست انڈیانا میں تلنگانہ کے ایک 24سالہ شخص پر جم میں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو شدید زخمی کردینے کی واردات پیش آئی۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

میڈیا کی اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے یہ سمجھا کہ وہ اس کا قتل کردے گا۔اس زخمی طالب علم کی شناخت کھمم ضلع کے ماملی گوڑم علاقہ سے تعلق رکھنے والے ٹی ورون تیج کے طورپر کی گئی ہے۔

پولیس نے انڈیایا ریاست کے ولپاریسو شہر میں جم میں ورون کے سر پر چاقو سے حملہ کرنے والے اورین انڈریڈکوگرفتار کرلیا۔

اس حملہ آورنے پولیس کو بتایا کہ کسی نے اس سے کہا تھا کہ ورون اس پر حملہ کرسکتا ہے۔

ورون کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی بچنے کے آثار موہوم ہیں کیونکہ چاقو اس کی کنپٹی سے ہوتے ہوئے اندر چلی گئی۔حملہ آور کو پورٹر کنٹری جیل بھیج دیاگیا۔

اسی دوران ورون کے والد نے وزیرٹرانسپورٹ پی اجئے کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ان پر زوردیا کہ ان کے بیٹے کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کے لئے وزارت خارجہ سے نمائندگی کرے۔

a3w
a3w