تلنگانہ

آئی آئی ٹی ایچ کا طالب علم لاپتہ

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد(آئی آئی ٹی۔ایچ)کا ایک طالب علم 17جولائی سے لاپتہ ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حیدرآباد(آئی آئی ٹی۔ایچ)کا ایک طالب علم 17جولائی سے لاپتہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہر خاندان سے ایک بچے کو حافظ قرآن اور عالم دین بنانے کی شدید ضرورت:حافظ پیر شبیر احمد
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

نلگنڈہ ضلع کے واٹرٹینک تانڈہ سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ کیرتی اس انسٹی ٹیوٹ کا بی ٹیک سال دوم کا طالب علم ہے۔

اس کا موبائل فون 17جولائی کو بند ہوگیاجس کے بعد اس کے والدین کیمپس پہنچے۔

انتظامیہ اور اس کے دوستوں سے بات کرنے کے بعد اس کے والدین سنگاریڈی رورل پولیس سے رجوع ہوئے۔

بتایاجاتا ہے کہ پولیس کو وشاکھاپٹنم کے قریب موبائل فون کے سگنلس ملے جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم وشاکھاپٹنم کے لئے روانہ ہوئی۔