شمالی بھارت

گیا میں مقیم غیرقانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

بنگلہ دیشی شہری بابو جوبروا عرف راجیو دتا کو بہار کے گیا ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ وہ گزشتہ 8سال سے ہندوستان میں غیرقانونی طور پر رہ رہا تھا۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) بنگلہ دیشی شہری بابو جوبروا عرف راجیو دتا کو بہار کے گیا ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ وہ گزشتہ 8سال سے ہندوستان میں غیرقانونی طور پر رہ رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
تامل ناڈو میں ’کیرالا اسٹوری‘ کی ریلیز، سخت سیکیوریٹی انتظامات
عتیق کے بیٹے علی سے نینی جیل میں ملاقات آسان نہیں

وہ گیا کی ایک خانقاہ میں بوتھ راہب کے طور پر رہ رہا تھا۔ اسے جمعہ کے دن ایرپورٹ سیکوریٹی نے اس وقت روک لیا جب وہ تھائی لینڈ جانے کی کوشش کررہا تھا۔

تحقیقات پر پتہ چلا کہ وہ کارکرد پاسپورٹ یا ویزا کے بغیر رہ رہا تھا۔ اس کے خلاف ایل او سی (لک آؤٹ سرکولر) جاری ہوا تھا۔ اسے مگد ھ میڈیکل پولیس اسٹیشن (گیا) کے حوالہ کردیا گیا۔