انٹرٹینمنٹ

بھابھی جی گھر پر ہیں کے اداکار فیروز خان کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ہم شکل بن کر ٹی وی پر اور لوگوں میں سرخیاں بنانے والے فنکار فیروز خان کو علی الصبح دل کا دورہ پڑا اور انہیں قریبی ضلعی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

نئی دہلی: مشہور اداکار اور ممکری آرٹسٹ فیروز خان کا جمعرات کو اتر پردیش کے بدایوں میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ اس تجربہ کار فنکار کی ناگہانی موت سے ان کے مداحوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے

موصولہ اطلاعات کے مطابق فیروز خان کچھ دنوں سے بدایوں شہر میں تھے اور سوشل میڈیا کے ذریعے پرفارمنس دے رہے تھے اور دیگر پروگراموں میں بھی حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی آخری پرفارمنس 4 مئی کوووٹر مہوتسو میں بدایوں کلب میں دی تھی، جسے حاضرین نے خوب سراہا تھا۔

میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ہم شکل بن کر ٹی وی پر اور لوگوں میں سرخیاں بنانے والے فنکار فیروز خان کو علی الصبح دل کا دورہ پڑا اور انہیں قریبی ضلعی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

انہوں نے امیتابھ بچن کے ہم شکل بن کر کافی سرخیاں حاصل کی تھیں۔ فیروز خان نے سیریلز بھابھی جی گھر پر ہے، ہپو کی الٹن پلٹن، جیجاجی چھت پر ہیں، صاحب بیوی اور باس کے علاوہ شکتی مان اور عدنان سمیع کے گانے تھوڈی سی تو لفٹ کرا دے میں بھی کام کیا۔ 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم دیوار دیکھنے کے بعد وہ اس سے اتنے متاثر ہوئے کہ بگ بی کی طرح بولنے اور چلنے لگے۔

a3w
a3w