جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کریم نگرٹاون میں سڑک حادثہ۔دوخواتین ہلاک

تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوخواتین ہلاک ہوگئیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کریم نگر ٹاون میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوخواتین ہلاک ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

یہ حادثہ کریم نگر ٹاون کے نواحی علاقہ بوماکل میں اتوار کی شب اُس وقت پیش آیا جب این ٹی آرچوک سے ہوزنگ بورڈ کالونی کی سمت اپنی ٹووہیلر پر جانے والی ان خواتین کو کار نے ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ یہ دوخواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ان کی شناخت 45سالہ ایس جیوتی اور 24سالہ سوجنیا کے طورپر کی گئی ہے۔

جیوتی، ہوزنگ بورڈ کالونی کی رہنے والی ہے جو سرکاری اسکول میں صدرمعلمہ کے طورپر خدمات انجام دیا کرتی تھی جبکہ سوجنیا اسی اسکول کی سابق طالبہ ہے جو مسابقتی امتحان کی تیاری کررہی تھی۔

جیوتی اس کی مدد کررہی تھی۔اس کا تعلق کریم نگر رورل منڈل کے ملکاپور سے ہے۔

a3w
a3w