حیدرآباد

شانتی نگر میں مغل میگنس اپارٹمنٹ کا غیر قانونی فلور اور پینٹ ہاؤس سیل،جی ایچ ایم سی کی کارروائی

جی ایچ ایم سی کی جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن اپارٹمنٹ مالکان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بالآخر رہائشیوں کی شکایات پر حرکت میں آتے ہوئے جی ایچ ایم سی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فلور اور پینٹ ہاؤس کو سیل کر دیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شانتی نگر علاقے میں مغل میگنس اپارٹمنٹ کے چھٹے فلور اور پینٹ ہاؤس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جی ایچ ایم سی (GHMC) ٹاؤن پلاننگ کے عملے نے سیل کر دیا۔ اس کارروائی کی نگرانی اے سی پی نایک نے خود کی۔

متعلقہ خبریں
عوامی اپیلوں کا فوری حل: کمشنر بلدیہ ڈاکٹر اشونی تاناجی وکڑے کی کوششیں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

ذرائع کے مطابق جی ایچ ایم سی کی جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کیے گئے تھے لیکن اپارٹمنٹ مالکان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بالآخر رہائشیوں کی شکایات پر حرکت میں آتے ہوئے جی ایچ ایم سی افسران نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی فلور اور پینٹ ہاؤس کو سیل کر دیا۔

ٹاؤن پلاننگ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قوانین کی پاسداری اور غیر قانونی تعمیرات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ اس موقع پر یہ بھی انکشاف ہوا کہ صرف شانتی نگر ہی نہیں بلکہ مہدی پٹنم، وِجئے نگر کالونی، آصف نگر، ریڈ ہلز اور دیگر علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

شہری حلقوں میں یہ مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ جی ایچ ایم سی کو مزید سخت کارروائیاں کرنی چاہئیں تاکہ ایسے غیر قانونی تعمیرات کا مستقل سدباب کیا جا سکے اور شہر میں قانون کی حکمرانی قائم رہے۔