تلنگانہ

ناجائز تعلقات، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بیوی نے شوہر کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سڑک پر پھینک دیا

رجیتا نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر شوہر کے ہاتھ پاوں باندھ دیئے اوراس کو پولیس کی آمد تک سڑک پر ڈال دیا۔بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔

حیدرآباد: دوسری خاتون سے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے اس کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر بیوی نے اپنے رشتہ داروں کی مدد سے شوہر کے ہاتھ پاوں باندھ کر سڑک پر ڈال دیا۔یہ انوکھااورچونکادینے والاواقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآبادکے پرگی ٹاون میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بھینسہ کے میونسپل کمشنر اور بل کلکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
ہریش راؤ کے رشتہ داروں کے خلاف ایف آئی آردرج
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

تفصیلات کے مطابق رام کمار اورررجیتاشوہر بیوی ہیں۔بیوی کو پتہ چلا کہ اس کے شوہر رام کمار کے کچھ عرصہ سے دوسری خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ہیں۔جب اس کویہ پتہ چلاکہ اس کا شوہردوسری خاتون کے ساتھ ہے تو وہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اس کے گھر پہنچ گئی جہاں اس نے خاتون کے ساتھ شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔

اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔پولیس نے تینوں کو اگلی صبح پولیس اسٹیشن طلب کیا تاہم رام کماراگلی صبح اس خاتون کے ساتھ بائک پر فرار ہو رہا تھا جس کے ساتھ اس کے ناجائز تعلقات تھے تاہم رجیتا کے بھائیوں نے اسے پکڑ لیا۔

جس کے بعد رجیتا نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مل کر شوہر کے ہاتھ پاوں باندھ دیئے اوراس کو پولیس کی آمد تک سڑک پر ڈال دیا۔بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔رجیتا نے اس سے انصاف کامطالبہ کیا۔ پولیس نے شوہر رام کمار کی کونسلنگ کی۔