ایشیاء

سعودی عرب اور امارات کی ضمانت پر پاکستان کو آئی ایم ایف پیکیج منظور

اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرنے جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے فینانسنگ کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان، آئی ایم ایف کے مطالبہ کی تکمیل کیلئے مجبور

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو فینانسنگ کے معاملے پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگاہ کردیا۔

اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہم کرنے جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے آئی ایم ایف جلد اسٹاف لیول معاہدہ کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کروائے گا۔