مشرق وسطیٰ

سوڈان: حکومت سعودی عرب نے 150 سعودی و پاکستانی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا

جنگی شروع ہونے کے بعد پہلے اعلانیہ انخلا میں سعودی عرب 150 سے زائد غیر ملکی سفارت کاروں، عملے، سعودیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت مختلف ملکوں کے 150 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔

متعلقہ خبریں
سوڈان میں والدین بچوں کو گھاس اورکیڑے کھلانے پر مجبور

عرب میڈیا کے مطابق خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد پہلے اعلانیہ انخلا میں سعودی عرب 150 سے زائد غیر ملکی سفارت کاروں، عملے، سعودیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کیلئے فوج کے دیگر اداروں کی مدد سے سعودی نیوی نے تین بحری جہازوں کے ذریعے 91 سعودی شہریوں سمیت پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس، پاکستان، ہندوستان اور کینیڈا سمیت 12 ممالک کے 66 شہریوں کو بحفاظت جدہ پہنچا دیا ہے۔

سعودی محکمہ خارجہ نے مزید تفصیلات جاری کیے بغیر صرف اتنا بتایا ہے کہ سوڈان سے نکالے گئےافراد میں عورتوں اور بچوں سمیت سفارت کار اور عملے سمیت سویلینز شامل ہیں، نکالے گئے تمام لوگوں کو اپنے ملک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جار رہے ہیں۔

سعودی میڈیا کی جانب سے جاری ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے سوڈان سے نکالے جانے کے بعد جدہ پہنچنے پر سعودی حکام کی جانب سے کشتیوں سے اترتے مسافروں میں عیدالفطر کی مناسبت سے پھول، مٹھائیاں اور دیگر اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔

سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام لوگوں کو کانوائے کی صورت میں پہلے پورٹ آف سوڈان پہنچے جس کے بعد انہیں سعودی نیوی کے تین بحری جہازوں کے ذریعے جدہ پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد وہاں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے انخلاء کا یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے۔

a3w
a3w