تلنگانہ

نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش، نوجوان کیخلاف مقدمہ درج

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر ملزم رگھوپتی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ رگھوپتی نے گاوں میں کھیت میں اپنی ماں کے ساتھ کام کرنے والی والی اس لڑکی کو امرود کالالچ دیا ۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ایک پانچ سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کے الزام میں ایک 22سالہ نوجوان کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔ یہ واقعہ ضلع کے قادرپیٹ گاوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
برج بھوشن سنگھ کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا ہے؟: سدھو
پانچویں جماعت کی طالبہ سے چھیڑ چھاڑ پر ٹیچر کو تین سال کی قید

پولیس نے بتایا کہ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر ملزم رگھوپتی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ رگھوپتی نے گاوں میں کھیت میں اپنی ماں کے ساتھ کام کرنے والی والی اس لڑکی کو امرود کالالچ دیا ۔

اور اس کی عصمت دری کی کوشش کی تاہم لڑکی اس کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب رہی۔اس نے اپنی ماں کو یہ واقعہ سنایا جس نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔