حیدرآباد

تلنگانہ میں 6 ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاگیا: وزیر پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے پوچھا کہ آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ دھرنا دینے میں بی آرایس کا کیا مفاد ہے؟ کیا بی آرایس رہنما کہیں گے کہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر نہیں کرنا چاہیے؟۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں اقتدار میں آنے کے 25 دنوں کے اندر 6 ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ دو ضمانتوں پر عمل درآمد ہو چکا ہے۔ انہوں نے بدھ کو حیدرآباد کے بھولک پور کا دورہ کیا۔

متعلقہ خبریں
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

 انہوں نے سنٹر فار پبلک ایڈمنسٹریشن ایپلی کیشنس کا دورہ کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ دھرنا دینے میں بی آرایس کا کیا مفاد ہے؟ کیا بی آرایس رہنما کہیں گے کہ خواتین کو بسوں میں مفت سفر نہیں کرنا چاہیے؟۔ انہوں نے شکایت کی کہ وہ عوامی انتظامیہ کا ردعمل دیکھ کر سو نہیں پائے۔