تلنگانہ

دبئی جیل سے وطن واپس افراد سے کے ٹی آر کی ملاقات

بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی آر کی کوششوں سے تلنگانہ کے و نوجوان جو قتل کے ایک مقدمہ میں 20 سال سے دبئی میں قید میں تھے ایک، ایک کرکے اپنے گھروں کو پہنچ رہے ہیں۔

حیدرآباد : بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی آر کی کوششوں سے تلنگانہ کے و نوجوان جو قتل کے ایک مقدمہ میں 20 سال سے دبئی میں قید میں تھے ایک، ایک کرکے اپنے گھروں کو پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
چیف منسٹر کو گھیرتے ہوئے کے ٹی آر خود مشکل میں پڑ گئے
حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

گزشتہ بدھ کو سرسلہ اربن منڈل پیڈور کے ساکن دو بھائی شیو راتری ملیشم (48) اور شیو راتری روی (45) گھر پہنچ گئے۔

ان دونوں سے ملاقات کرنے آج کے ٹی آر پیڈور گاؤں پہنچے۔ کے ٹی آر نے ملیشم اور روی سے اور انکے گھر والوں سے بات چیت کی اور خیریت دریافت کی۔ کے ٹی آر کا ان ارکان خاندان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملیشم، روی اور ان کے ارکان خاندان نے کے ٹی آر کو خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کی جیل سے رہا کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملیشم نے کہا کہ انہیں صرف کے ٹی آر کی مدد سے رہا کیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے لیے 30 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

a3w
a3w