حج 2024

حجاج کرام کو سعودی وزارت حج وعمرہ کا اہم مشورہ

عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیر دھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں‘۔

ریاض: سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، حجام کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے سفر حج کے دوران عازمین کو فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورہ دیا ہے۔ سعودی وازارت حج وعمرہ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر جاری بیان میں مشورہ دیا گیا کہ ’کھانے کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنے سے گریز کریں۔

عازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ’کوئی بھی ایسا کھانا جس کا رنگ یا خوشبو بدل گئی ہو، کھلی اور بغیر دھلی چیزوں کے کھانے سے گریز کریں‘۔

وزارت نے عازمین کو اپنی دواؤں کو مناسب طریقے سے رکھنے، صحت کے مسائل سے بچنے اور مناسک حج آسانی سے کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ’عازمین اپنی دواوں کو ایک فولڈر میں اور دوسرے لوگوں کی دواوں سے فاصلے پر رکھیں۔

وزارت کی جانب سے یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ’وہ فلائٹ ڈاکٹر یا سپروائز کو مریض کی صحت کے حوالے سے آگاہ کریں اور اس کی صحت کے حوالے سے میڈیکل رپور ٹ کی ایک کاپی ساتھ لائیں‘۔

دوسری جانب ’الزمازمہ‘ کمپنی عازمین حج کو ان کی رہائش تک آب زم زم کی فراہمی یقینی بنانے میں مصروف ہے۔ الزمازمہ کمپنی میں فیلڈ سروس سینٹرز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر ڈاکٹر محمد سرحان کے مطابق عازمین حج کو اگر کسی وجہ سے آب زم زم ان کی رہائش پر نہیں مل پارہا تو وہ اپنے کارڈ کے‘کیو آر کوڈ‘ کے ذریعے آرڈر دے کر منگوا سکتے ہیں، انہیں ان کی رہائش گاہ پر فراہم کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد سرحان کا مزید کہنا تھا کہ عازمین کے استقبالیہ مراکز پر 330 ملی لٹرزم زم کی بوتلیں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ عازمین حج کو مملکت سے واپس جاتے ہوئے زم زم فراہم کیا جاتا ہے تاکہ حجاج اچھی یادیں لے کر اپنے ممالک واپس جائیں۔