تلنگانہ
ٹرینڈنگ

اقلیتوں کیلئے ایک لاکھ روپے سبسیڈی لون کا دوسرامرحلہ

وزیر برائے اقلیتی بہبود کے ایشور اور صدرنشین کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق کی جانب سے 8 ستمبر کو ضلع جگتیال میں غریب اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کرنے سے متعلق غورو خوض کیا گیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کی جانب سے آج سکریٹریٹ میں اقلیتوں کے لئے ایک لاکھ روپے سبسیڈی کی تقسیم کے دوسرے مرحلے سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
صفا بیت المال اور رہبر فاونڈیشن کے اشتراک سے سلائی مشینوں اور ٹھیلہ بنڈیوں کی تقسیم
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
اقلیتوں کیلئے اوورسیز اسکالرشپ درخواستوں کی طلبی
ٹمریز اسکولس و کالجس کے لئے تدریسی عملہ درکار
کووِڈ کی صورتِ حال پر وزیر اعظم کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس

 اس اجلاس میں صدرنشین تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق‘سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود حکوت تلنگانہ سید عمر جلیل‘ نائب صدرنیشن و منیجنگ ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اے کانتھی ویزلی‘ اسسٹنٹ جنرل منیجر لون اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے پرسیز بھی موجود تھے۔

اس اجلاس میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود کے ایشور اور صدرنشین کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق کی جانب سے 8 ستمبر کو ضلع جگتیال میں غریب اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کرنے سے متعلق غورو خوض کیا گیا۔

 محمد امتیاز اسحاق نے اجلاس میں بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر تلنگانہ ریاست کے اقلیتوں کے فائدے کے لئے مختلف اسکیمات پر عمل آوری کرنے سے متعلق خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ انہیں مالی سہولت فراہم کی جاسکے۔

a3w
a3w