پرانی گاڑیوں پر ہائی سکیورٹی نمبر پلیٹ لگانے کے لیے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی اہم ہدایات
ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ریاست میں پرانی گاڑیوں پر ہائی سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس (HSRP) لگانے کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈیلرس کو باقی ماندہ گاڑیوں پر سات دن کے اندر نمبر پلیٹس نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
حیدرآباد: ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ریاست میں پرانی گاڑیوں پر ہائی سکیورٹی رجسٹریشن پلیٹس (HSRP) لگانے کے سلسلے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈیلرس کو باقی ماندہ گاڑیوں پر سات دن کے اندر نمبر پلیٹس نصب کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریاست میں مجموعی طور پر 6,10,330 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 4,56,298 گاڑیوں پر ہائی سکیورٹی نمبر پلیٹس نصب کی جاچکی ہیں، جبکہ 1,54,032 گاڑیاں ابھی بھی اس عمل کی منتظر ہیں۔
حکام نے تمام متعلقہ ڈیلرس کو ہدایت دی ہے کہ مقررہ سات دن کی مدت میں باقی گاڑیوں پر بھی ایچ ایس آر پی نصب کرنے کا کام مکمل کیا جائے۔ یہ ہدایات سینٹرل موٹر وہیکل رولز 1989 کے ضابطہ 50 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔
ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (RC) کارڈ کی پرنٹنگ صرف ہائی سکیورٹی نمبر پلیٹ نصب کیے جانے کے بعد ہی کی جائے گی۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے ڈیلرس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے گاڑی مالکان کو بھی خبردار کیا ہے کہ بغیر ایچ ایس آر پی کے سڑکوں پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سینٹرل موٹر وہیکل رولز 1989 کے ضابطہ 50 اور وزارت سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں (MoRTH) کے مقررہ ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس اقدام کا مقصد گاڑیوں کی شناخت اور سکیورٹی کو بہتر بنانا اور ریاست میں موٹر وہیکل قوانین پر عمل آوری کو یقینی بنانا ہے۔