اپل میں ہیریٹیج فوڈز فیکٹری میں دردناک حادثہ، ڈرم دھماکے میں خاتون ورکر ہلاک
متوفی کی شناخت پنکی دیوی (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جن کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون فیکٹری کے کریٹ واشر یونٹ میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے گئی تھیں کہ اسی دوران اچانک ایک ڈرم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پنکی دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حیدرآباد: اپل میں واقع ہیریٹیج فوڈز لمیٹڈ کے کارخانے میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں 36 سالہ خاتون ورکر ڈرم دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئی۔
متوفی کی شناخت پنکی دیوی (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے، جن کا تعلق ریاست بہار سے بتایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خاتون فیکٹری کے کریٹ واشر یونٹ میں کچرا ٹھکانے لگانے کے لیے گئی تھیں کہ اسی دوران اچانک ایک ڈرم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ پنکی دیوی کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے کے بعد متوفی کی نعش کو مزید کارروائی کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔
اس واقعہ کے بعد پنکی دیوی کے افراد خاندان، رشتہ داروں اور مقامی افراد نے ہیریٹیج فوڈز فیکٹری کے باہر احتجاج منظم کیا۔ احتجاجیوں نے متوفی کے خاندان کے ساتھ انصاف کرنے اور انہیں مناسب مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس واقعہ نے فیکٹری میں ملازمین کی حفاظت کے انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔
دھماکے کی اصل وجہ اور حکام کی جانب سے کی جانے والی کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔