غذائی سلامتی کے فروغ میں دیرپا کولنگ نظام کا اہم رول:کے ٹی آر
کے ٹی آر نے کہاکہ حکومت اور نجی شراکت داری کے ساتھ مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ مرکزریاستی حکومت اور یونیورسٹی آف برمنگھم کے درمیان پچھلے سال ہوئی یادداشت مفاہمت کے مطابق قائم کیاگیا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ غذائی سلامتی کو فروغ دینے،درآمدات میں اضافہ اورکسانوں کو بااختیار بنانے میں دیرپا کولنگ نظام اہم رول اداکرتا ہے۔
وزیر موصوف نے آج صبح شہرحیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ کے قریب تلنگانہ سنٹر فار سسٹین ایبل کولنگ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں اس نوعیت کا یہ پہلا کولنگ سسٹم ہے۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل سہولیات ملک بھر میں کسانوں کی پیداوار کی فراہمی میں مدد کریں گی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت اور نجی شراکت داری کے ساتھ مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ یہ مرکزریاستی حکومت اور یونیورسٹی آف برمنگھم کے درمیان پچھلے سال ہوئی یادداشت مفاہمت کے مطابق قائم کیاگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں خوراک کے نقصانات کو کم کرنے، کسانوں کی آمدنی بڑھانے اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے جدید علم اور تحقیق کی سہولت دستیاب ہے۔