حیدرآباد

سنکرانتی تہوار منانے جانے والوں کے گھروں کو چوری سے بچانے حیدرآباد پولیس کے اہم مشورے

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ اپنے قریبی پڑوسیوں کو اپنے سفری منصوبوں سے واقف کروائیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے گھر پر نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

حیدرآباد: جیسے جیسے سنکرانتی تہوار قریب آ تاجارہا ہے،کئی افراد حیدرآبادسے اپنے آبائی مواضعات کو سنکرانتی منانے کیلئے جارہے ہیں۔ سٹی پولیس نے ایسے افراد کے مقفل گھروں میں چوری کی وارداتوں کو روکنے اور گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں عوام کو چوکس کیاہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

 پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوام کو مشورہ دیا کہ اپنے قریبی پڑوسیوں کو اپنے سفری منصوبوں سے واقف کروائیں اور ان سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے گھر پر نظر رکھیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔

ان قیمتی چیزوں پر کھل کر بات کرنے سے گریز کریں جو آپ کے گھر میں ہیں۔ اپنے قیمتی سامان کو گھر کے اندر محفوظ رکھیں۔یہ اشیا نظرنہیں آنی چاہئے۔ اگر ممکن ہو تو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریموٹ مانیٹرنگ کے لیے انہیں موبائل ایپ سے منسلک کرنے پر غور کریں۔

یہ اضافی چوکسی ممکنہ چوروں کو روک سکتی ہے۔اپنی الماریوں کی چابیاں ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں۔ انہیں گھر میں ہی رکھنے سے خطرہ ہوسکتا ہے۔ اپنے دروازوں اور کھڑکیوں کیلئے اعلیٰ معیار کے تالے استعمال کریں۔