تلنگانہ

تلنگانہ:وزیراعظم مودی کا فلکسی پھاڑنے پر بی جے پی کا احتجاج

وزیراعظم مودی کا فلکسی پھاڑنے پر بی جے پی نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع نارائن کھیڑاسمبلی حلقہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی کا فلکسی پھاڑنے پر بی جے پی نے احتجاج کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع نارائن کھیڑاسمبلی حلقہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

اس واقعہ کے خلاف زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں ناگل گدہ منڈل میں کل شب راستہ روکواحتجاج کیا۔

انہوں نے مودی کے فلکسی کو بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پھاڑنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری تعداد وہاں پہنچ گئی جس نے احتجاجیوں کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی۔

مظاہرین، اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کررہے تھے۔اس احتجاج کے نتیجہ میں سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔