ایشیاء

’’عمران خان نے اداکاری میں شاہ رخ اور سلمان کو بھی پیچھے چھوڑدیا‘‘

ایک پریس کانفرنس میں واقعے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ عمران نے اداکاری میں ہندوستانی اداکاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان پر حملے کی حقیقت پر شبہ ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں واقعے کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم کے صدر نے کہا کہ عمران نے اداکاری میں ہندوستانی اداکاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مولانا رحمٰن نے کہا کہ وزیر آباد حملے کی خبر سن کر ابتدا میں عمران خان سے ہمدردی ہوئی لیکن اب لگتا ہے کہ یہ محض ڈرامہ تھا۔

پی ڈی ایم کے صدر نے 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران ہونے والی فائرنگ کی ’’مکمل تحقیقات‘‘ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صدر اپنی پسند کا نیا آرمی چیف مقرر کرنے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان کے زخموں پر کنفیوژن ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ عمران پر کتنی گولیاں چلائی گئیں، ایک یا زیادہ اور گولی یا گولیاں ان کی ایک ٹانگ میں لگی یا دونوں۔

a3w
a3w