دہلی

ارفع خانم شیروانی اور اجیت انجم کو کلدیپ نیئر ایوارڈ

ممتاز ماہر عمرانیات آشیش نندی نے پیر کو یہاں پریس کلب میں ان ایوارڈز کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈز مسٹر انجم کو 2021 کے لئے اور محترمہ خانم کو 2022 کے لئے دیے گئے ہیں۔

نئی دہلی: نامور صحافی اجیت انجم اور ارفع خانم شیروانی کو صحافت کے میدان میں ان کی خدمات کے لئے کلدیپ نیر میموریل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ممتاز ماہر عمرانیات آشیش نندی نے پیر کو یہاں پریس کلب میں ان ایوارڈز کا اعلان کیا۔ یہ ایوارڈز مسٹر انجم کو 2021 کے لئے اور محترمہ خانم کو 2022 کے لئے دیے گئے ہیں۔

گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقدہ اس ایوارڈ کے اعلان کے لئے بلائی گئی پریس کانفرنس میں گاندھی پیس فاؤنڈیشن کے صدر کمار پرشانت، سنجے پاریکھ، وجئے پرتاپ، اشوک کمار اور جے شنکر گپتا موجود تھے۔

بہار کے بیگوسرائے ضلع سے تعلق رکھنے والے مسٹر انجم گزشتہ 35 سال سے صحافت میں سرگرم ہیں اور مختلف چینلوں میں کام کر رہے ہیں۔ ان دنوں وہ یوٹیوب پر بطور فری لانس صحافی اپنا چینل چلا رہے ہیں۔ محترمہ خانم دہلی میں رہتی ہیں اور فی الحال دی وائر کے لئے کام کر رہی ہیں۔

اس ایوارڈ کا آغاز خود معروف صحافی کلدیپ نیر نے کیا تھا اور پہلا ایوارڈ صحافی رویش کمار کو دیا گیا تھا۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے کی رقم اور توصیف نامہ پر مشتمل ہے۔ مسٹر نندی 12 نومبر کو یہاں ایک تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔

ایوارڈ کے لئے انتخاب مسٹر نندی کی صدارت میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے کیا جس میں کمار پرشانت، سنجے پاریکھ، اشوک کمار، وجئے پرتاپ، جے شنکر گپتا اور پریا درشن وغیرہ شامل ہیں۔ پچھلا ایوارڈ نکھل واگلے کو دیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہندوستانی زبان کے صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔